پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 123 واقعات رونما ہوئے، ترجمان ریسکیو 1122

92
Rescue 1122

پشاور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پشاور شہر اور مضافات میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 123 واقعات رونما ہوئے۔ترجمان ریسکیو1122 پشاورکے مطابق ان واقعات میں 12ٹریفک حادثات اور ایک گولی لگنےکے واقعے میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرتے زخمی ہونے والے 21افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کےمختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

مذکورہ ٹریفک حادثات پجگی روڈ، مال منڈی، چمکنی، گلبیلا چوک، پتنگ چوک، پیشتخرہ، ہزار خوانی، ورسک روڈ اور مختلف مقامات پر رونما ہوئےجبکہ شہر میں آگ لگنے کا واقعہ انڈسٹری سٹیٹ روڈ پر ایم ایس الیکٹرک ورکشاپ میں پیش آیا ۔ ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سےآگ پر قابو پاکر ورکشاپ کو مزید نقصان سے بچالیا۔