پشاورمیں 27 پیشہ ور گداگروں کومحکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا

94
پشاور، گداگروں کے خلاف مہم کے دوران 68 پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لیکر دارالکفالہ منتقل کر دیا گیا

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):پشاور میں انتظامی افسران نے محکمہ سماجی بہبود اور چائلڈ پروٹیکشن حکام کے ہمراہ پشاورمیں بازاروں سے 27 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان بحالی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی اخلاقی تربیت کی جائے گی اور تربیت کے بعد ان کو ضمانت پر چھوڑا جائے گا کہ وہ دوبارہ گداگری نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے کہا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔