راولپنڈی ۔ 24 جون (اے پی پی)پشاورکے علاقہ مترہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، مشتبہ علاقوں میں انٹلی جنس اطلاعات پرمبنی کارروائیاں اورسرچ آپریشنزہورہے ہیں۔ پشاورکے علاقہ مترہ میں انٹلی جنس معلومات کی روشنی میں کی گئی ایک کارروائی …
پشاورکے علاقہ مترہ میں سیکیورٹی فورسزنے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 جون (اے پی پی)پشاورکے علاقہ مترہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، مشتبہ علاقوں میں انٹلی جنس اطلاعات پرمبنی کارروائیاں اورسرچ آپریشنزہورہے ہیں۔ پشاورکے علاقہ مترہ میں انٹلی جنس معلومات کی روشنی میں کی گئی ایک کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، اس دوران ایک سپاہی اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔








