23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور ،ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ کے جوان پولیس کے مثبت تشخص...

پشاور ،ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ کے جوان پولیس کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ایس ایس پی آپر یشنز

- Advertisement -

پشاور۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنزپشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہا ہے کہ ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ کے جوان پولیس کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابابیل سکواڈاور سٹی پٹرولنگ کےجوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا –

ایس ایس پی آپریشز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے قائم ابابیل سکواڈ اور بطور فرسٹ ریسپانڈرز سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان الرٹ اور ایمانداری کیساتھ اپنی فرائض سر انجام دیں،موجودہ حالات و اقعات کے پیش نظر سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے تندہی سے کام کریں ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی پر عوام کا محافظ بن کر ایمانداری کا مظاہرہ کریں،

- Advertisement -

پولیس جوان خود کو حقیقی معنوں میں عوام کے خادم سمجھتے ہوئے خوش اخلاقی کیساتھ ان کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، شہریوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنا کر ہی عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں –

انہوں نے کہا کہ اچھے اخلاق نہ صرف آپ کے بلکہ پوری فورس اور آپ کے خاندان کی بھی عکاسی کرتی ہے، دوران ڈیوٹی عوام کی جان و مال کی تحفظ کیساتھ ساتھ الرٹ و چوکس رہتے ہوئے اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=420124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں