سوئٹزر لینڈ نےیو این آر ڈبلیو اےکے امدادی فنڈ بحال کر دیے

برن۔15دسمبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے غزہ میں امدادی کام کرنےوالی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی( یو این آر ڈبلیو اے)کے امدادی فنڈ بحال کر دیے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق گزشتہ پیر کو سوئٹزرلینڈ کی نیشنل کونسل کے ایوان زیریں فیڈرل اسمبلی نے ایک بل منظور کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کو دی جانے والی رقم 23 ملین ڈالر روک …

برن۔15دسمبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے غزہ میں امدادی کام کرنےوالی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی( یو این آر ڈبلیو اے)کے امدادی فنڈ بحال کر دیے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق گزشتہ پیر کو سوئٹزرلینڈ کی نیشنل کونسل کے ایوان زیریں فیڈرل اسمبلی نے ایک بل منظور کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کو دی جانے والی رقم 23 ملین ڈالر روک دی تھی، یہ فیصلہ 78 کے مقابلے میں 116 ووٹوں سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس فیصلے پر رد عمل دیکھنے میں آیا اور ڈونرز اداروں نے اس فیصلے پر تنقید کی، جس کے بعدسوئٹزر لینڈ کی نیشنل کونسل کے ایوان بالا نے 21 ووٹوں کے مقابلے میں 23 ووٹوں سے یو این آر ڈبلیو اے کے فنڈزبحال کر دیے۔

جنیوا میں پناہ گزینوں کی امداد کے لیے قائم ادارے گلوبل ریفیوجی فورم کے ذمہ دار نے امداد بحالی کے اس فیصلے پرکہا کہ وہ ذاتی طور پر خوش ہیں یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ لازا رینی نے کہا یہ اہم پیش رفت ہے کہ سوئٹزر لینڈ نے فلسطینیوں اور پورے خطے کے بے گھر افراد کے لیے امداد روک دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ غزہ کی پٹی پر امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھنے اور زندگیاں بچانے کے لیے یہ 20 ملین ڈالر بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا فنڈز کو روکے جانے سے یو این آر ڈبلیو اےکی کارکردگی یقیناً متاثر ہوتی ہے۔

مزید خبریں