ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ون ونڈو سہولت کاری کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع تک رسائی کو آسان اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ون ونڈو سہولت کاری کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع تک رسائی کو آسان اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع، سہولیات اور معاونت سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کر رہی ہے جبکہ سیکٹر سپیسفک سپورٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ان کی ضروریات اور دلچسپی کے مطابق موزوں مواقع سے منسلک کیا جا رہا ہے۔سرمایہ کاری کے عمل کو مزید سہل، شفاف اور تیز بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست درج کرا کے متعلقہ سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل سہولت کاری کے اس نظام کے ذریعے سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے ازالے، معلومات تک رسائی اور سرمایہ کاری کے عمل میں رہنمائی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری کا مقصد سرمایہ کاری کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹوں کو کم کرنا، ادارہ جاتی رابطہ کاری کو بہتر بنانا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ خواتین کاروباری افراد کے لیے بھی آسان سہولیات، سرمایہ کاری کے مواقع اور معاون کاروباری ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ایس آئی ایف سی کی جانب سے ڈیجیٹل اور سیکٹر سپیسفک سہولت کاری کے اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں