پشاور ، نعش برآمد، پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

85

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):پشاور کے نواحی علاقہ سے نعش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ ارمڑ پولیس کو نواحی علاقہ ارمڑ پایان خوڑ میں قتل شدہ نعش ملی ہے جس پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان ،ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نور محمد خان اور دیگر تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خالی خول و دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں شناخت کا عمل جاری تھا۔نعش کی شناخت محمد ریاض ولد مبارک شاہ حال ورسک روڈ رؤف آباد مستقل صدہ کرم ضلع سے ہوئی جبکہ قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کی خاطر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔