27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور تھانہ متھرا پولیس کی کارروائی، جرائم پیشہ 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ...

پشاور تھانہ متھرا پولیس کی کارروائی، جرائم پیشہ 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و آئس برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے تین عدد پستول، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ورسک سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان عمران، شاہ ویز، محمود خان، محمد صاحب، عبد الرحیم اور عبد اللہ کو گرفتار کرلیا،

- Advertisement -

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595649

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں