پشاور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی منشیات فروشوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، آئس، چرس اور اسلحہ برآمد

124
Arrested
Arrested

پشاور۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):پشاور ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمران اسلم مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، جس کے دوران منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، ڈھائی کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن کی ہدایت پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ایاز، حمزہ، اورنگزیب، احمد علی اور عبد العزیز شامل ہیں، مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، ڈھائی کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔