پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کیلئے اوپو کو آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر مقرر کر دیا

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی سب سے متحرک اور مقبول فرنچائزز میں سے ایک، پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے لیے اوپو کو اپنا آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اوپو کا لوگو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے دوران پشاور زلمی کی آفیشل میچ اور ٹریننگ شرٹس پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا۔ …

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی سب سے متحرک اور مقبول فرنچائزز میں سے ایک، پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے لیے اوپو کو اپنا آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اوپو کا لوگو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے دوران پشاور زلمی کی آفیشل میچ اور ٹریننگ شرٹس پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا۔ یہ اشتراک دراصل دونوں برانڈز کے درمیان تجدید شدہ شراکت داری ہے کیونکہ اوپو اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6میں بھی پشاور زلمی کے ساتھ منسلک رہ چکا ہے۔اوپو اسمارٹ فون انڈسٹری میں عالمی سطح پر جدت، جدید موبائل امیجنگ، مصنوعی ذہانت (AI)کے انضمام، ہموار کارکردگی، طاقتور اور دیرپا بیٹری اور دلکش ڈیزائن کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ایشیا، یورپ اور مشرقِ وسطی سمیت متعدد عالمی منڈیوں میں مضبوط موجودگی کے ساتھ اوپو ایک وسیع صارف بنیاد کا حامل ہے۔

پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اوپو پاکستان کے نوجوانوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوران ڈیجیٹل ایکٹیویشنز اور انٹرایکٹو فین کیمپیئنز متعارف کروائی جائیں گی۔چیئرمین پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن، جاوید آفریدی نے کہا:ہم اوپو کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں ایک ایسے عالمی برانڈ کے ساتھ شراکت پر فخر ہے جو جدت اور معیار کی علامت ہے۔ یہ اشتراک ہمارے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم کھیل اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی اور عالمی سطح پر کمیونٹیز کو جوڑیں اور متاثر کریں۔

اوپو کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، مسٹر لنژان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:کرکٹ پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو یکجا کرتی ہے، اور پشاور زلمی کے ساتھ شراکت ہمیں ملک بھر کے پرجوش شائقین تک رسائی کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم کارکردگی، تخلیقی صلاحیت اور جدت کا جشن منانا چاہتے ہیں، جو اوپو اور پشاور زلمی دونوں کی بنیادی اقدار ہیں۔کرکٹ کے میدان سے آگے بڑھتے ہوئے، دونوں برانڈز سال بھر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR)اقدامات اور یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرامز میں بھی تعاون کریں گے، جس کے ذریعے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی سرپرستی اور پاکستان بھر کی کمیونٹیز میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔2015میں قائم ہونے والی پشاور زلمی، نیلسن اور یوگوو اسپورٹ کے مطابق پارٹنر برانڈز کو ریٹرن آن انویسٹمنٹ (ROI)فراہم کرنے کے حوالے سے پی ایس ایل کی نمایاں فرنچائز ہے۔

کرکٹ کے علاوہ زلمی فاونڈیشن کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، صنفی مساوات، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں فعال کردار ادا کیا جا رہا ہے۔2004میں قائم ہونے والا اوپو اسمارٹ فون انڈسٹری میں ایک عالمی صفِ اول کا جدت پسند برانڈ ہے، جو جدید موبائل امیجنگ، ذہین کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیوائس ڈیزائن میں مہارت رکھتا ہے۔ پشاور زلمی کے ساتھ یہ شراکت ٹیکنالوجی میں پیش رفت، نوجوانوں کی شمولیت اور ڈیجیٹل روابط کے فروغ کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔