اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض کی زیر قیادت پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچ میں شرکت کیلئے پیر کو لاہور پہنچ گئی۔ لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان 18 مارچ کو اسی مقام قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔