اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)ترجمان موٹروے پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پشاور سے رشکئی تک موٹروے کھول دی گئی ہے جسے دھند کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے ہفتہ کو دن میں جاری اعلامیہ مین کہا ہے کہ موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباداور ایم ٹواسلام آباد سے لاہور تک دھند کی شدت میں کمی واقع ہو جانے کی وجہ سے …
پشاور سے رشکئی تک موٹروے کھول دی گئی ہے، ترجمان موٹر وے پولیس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)ترجمان موٹروے پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پشاور سے رشکئی تک موٹروے کھول دی گئی ہے جسے دھند کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے ہفتہ کو دن میں جاری اعلامیہ مین کہا ہے کہ موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباداور ایم ٹواسلام آباد سے لاہور تک دھند کی شدت میں کمی واقع ہو جانے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پشاور سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں،دھند میں موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کا خیال رکھیں اور دوران سفرگاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں، اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں اور ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں تاکہ کسی بھی نا گہانی واقع سے بچا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں اور موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ” کا استعمال کریں جس میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔








