پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس حسب سابق برآمد ہوئے

پشاور ۔20 ستمبر(اے پی پی)ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس حسب سابق برآمد ہوئے، نویں محرم کے سلسلے کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا،جلوس کے شرکاءکی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جلوس کے شرکاءنے کربلا کے شہیدوں کی یاد تازہ کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نوحہ خوانی …

پشاور ۔20 ستمبر(اے پی پی)ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس حسب سابق برآمد ہوئے، نویں محرم کے سلسلے کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا،جلوس کے شرکاءکی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جلوس کے شرکاءنے کربلا کے شہیدوں کی یاد تازہ کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نوحہ خوانی کی جبکہ عزاءداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی بھی کی ،جلوس کے شرکاءجنھوں نے علم اور تعزیے اٹھا رکھے تھے صدر بازار اورکالی باڑی سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے ،جہاں انھوں نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی ، جلوس کے راستے میں پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ راستے میں نذر ونیاز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

مزید خبریں