پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):پشاور میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اطالوی شہری کی پولیس کو موصول ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ خودکشی کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ مراد آباد میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا،
جہاں اس کی لاش لٹکتی پائی گئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری شوا موائسز ورگاس کی موت لٹکنے سے ہوئی، ان کی گردن کے گرد پھندے کا نشان پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاش کے دائیں کان کے نیچے پھندے کی گرہ تھی،
پھندے کے نیچے گردن کا پٹھا متاثر ہوا اور گردن کی ہڈی بائیں جانب سے فریکچر ہوئی۔ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اطالوی شہری ٹینشن میں گولیاں استعمال کرتا تھا، متوفی کی شرٹ پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاش سڑنے اور منہ کی سوجن تھی، ہاتھوں کے انگوٹھے سیاہی مائل اور نیلا رنگ اختیار کرچکے تھے۔