پشاور۔ 07 ستمبر (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویڑن محمد زبیر نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ سوشل ویلفیئر،پولیس، چاہلڈ پروٹکشن کمیٹی اور فلاحی ادارے زمنگ کور کو پشاور میں پیشہ ور کم عمر گداگر بچوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگر بچوں کو استعمال کرنے مالی طور پر مستحکم والدین اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ مشترکہ کارروائی کی ہدایات متعلقہ محکموں کوجاری کردیں ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت گداگری کی لعنت کے خاتمے،کم عمر بچوں کو گداگری کے لئے استعمال کرنے مالی طور پر مستحکم والدین اور بچوں کو گداگری کے لئے استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائیوں اور یتیم اور بے آسرا بچوں کی کفالت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد،چاہلڈ پروٹکشن کمیٹی کے ڈپٹی چیف اعجاز احمد،ڈائریکٹر زمنگ کور نجمہ السحر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں گداگر بچے موجود ہیں جن میں زیادہ تر پیشہ ور گداگر بچے ہیں جن کو والدین گداگری کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ سے بڑی تعداد میں بچے پشاور گداگری کے لئے لائے گئے ہیں
جن کو مخصوص ٹھیکیدار استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ یتیم اور بے آسرا بچے بھی شہر میں موجود ہیں جن کی کفالت والا کوئی نہیں ہے یہ بچے عدم توجہ کی وجہ سے نشئی بن رہے ہیں اور جرائم کی طرف جارہے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پیشہ ور گداگروں بچوں اور سٹریٹ چلڈرنز کو سرکاری تحویل میں لے کر فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کرنے اور ان کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لیے ان کی تعلیم و تربیت دینے جبکہ انکوائری کرکے مالی طور پر مستحکم والدین اور ٹھیکیدار جو کہ بچوں کو گداگری کے لئے استعمال کررہے ہیں
ان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔اس کے علاوہ مالی طور پر غیر مستحکم والدین جو کہ مجبوری کے تحت بچوں سے گداگری کرواتے ہیں ان کو برسر روزگار بنانے کے لیے تاجروں اور صنعت کاروں سے مدد لینے کی ہدایات جاری کئے اس کے علاوہ مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں بھی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے تاکہ ایسے بچوں کی مائیں اپنا گھر بار چلانے کے لیے سلائی کڑھائی کا کام کرسکیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے گداگری کے لعنت کے خاتمے کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلانے کی ہدایات جاری کئے اور تاکید کی کہ آپریشن کے دوران دوستانہ ماحول میں بچوں کو تحویل میں لیا جائے اور ان سے زبردستی نہ کی جائے۔
انہوں نے صوبہ سندھ سے آنے والے گداگر بچوں کو تحویل میں لے کر صوبہ بدر کرنے اور ان کو صوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے جبکہ ان بچوں کو گداگری کے لئے استعمال کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر د یئے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387996