پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):پشاور پولیس نےاندرون شہر ڈبگری گارڈن پلازہ میں 1992 سے 10 کروڑ مالیت کے دکانوں کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرالیا۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق مدعیان رشید خان، راج محمد نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو درخواست دی تھی، جس کے مطابق اس کی تھانہ شہ قبول کی حدود اندرون شہر ڈبگری گارڈن میں 10 کروڑ مالیت …
پشاور پولیس نے ڈبگری گارڈن پلازہ میں 10 کروڑ روپے مالیت کی دکانوں کو واگزار کرالیا

مزید خبریں
پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):پشاور پولیس نےاندرون شہر ڈبگری گارڈن پلازہ میں 1992 سے 10 کروڑ مالیت کے دکانوں کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرالیا۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق مدعیان رشید خان، راج محمد نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو درخواست دی تھی، جس کے مطابق اس کی تھانہ شہ قبول کی حدود اندرون شہر ڈبگری گارڈن میں 10 کروڑ مالیت کی دوکانوں پر 1992 سے سلیم اور شیر زمان نے غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔واقعہ کا سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے جبکہ کروڑوں روپے مالیت دوکانوں کا قبضہ واگزار کرنے کے خصوصی احکامات جاری کئے۔ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان نے ایکشن لیتے ہوئے دوکانوں کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرکے انہیں اپنے اصل مالکان رشید خان اور راج محمد کے حوالے کردیا۔درخواست گزاروں نے بروقت اقدام پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد پشاور پولیس اور ایس پی سٹی شاہد عدنان کا شکریہ ادا کیا۔








