پشاور۔ 18 نومبر (اے پی پی):پشتخرہ پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کے روپ میں پراپرٹی ڈیلر مجاہد خان سے بھاری رقم چھیننے والا خطرناک گینگ بے نقاب کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کامران، اسماعیل اور نجیب گرفتار کر لئے۔ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزمان شاہ کس ، پشتخرہ اور شیخ محمدی کے رہائشی ہیں، کارروائی کے دوران 87 لاکھ، 55 ہزار نقدی، مسروقہ موٹر کار اور واردات میں استعمال شدہ ویگو گاڑی، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگ نے پچھلے ماہ علاقہ سربند میں سرکاری اہلکاروں کے روپ میں پراپرٹی ڈیلرسے موٹر کار اور نقد رقم چھین لی تھی، واقع سے متعلق پراپرٹی ڈیلر مجاہدخان کی مدعیت میں 7 اکتوبر 2024 کو تھانہ سربند پولیس راہزنی کی رپورٹ کی گئی تھی۔