پشاور پولیس کی کارروائی میں قاتل گرفتار

181
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 01 جنوری (اے پی پی):پشاورپولیس نے کارروائ کرتےہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ناصر فرید خٹک نےپولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس کےمطابق کچھ عرصہ قبل عامر سہیل کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کامران ولد سفیر کو تھانہ بڈھ بیر پولیس نے گرفتار کرلیا،ملزم مقتول کا ہمسایہ نکلا، جس نے دوران تفتیش مقتول عامر سہیل کو زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے خلاف ممتاز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔