پشاور کے تھانہ گلبرک پولیس کی کارروائی ،دوران گشت مشکوک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

85
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):پشاورکے تھانہ گلبرک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلبرک کے علاقےسےدوران گشت ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرک عبدالعزیزاور ان کی ٹیم نےدوران گشت ایک مشکوک شخص سے چیکنگ کے دوران کلاشنکوف ، میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔

گرفتار ملزم بھانہ ماڑی کے رہائشی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔