پشاور کے علاقہ تہکال پایان میں رہائشی گھر میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔
پشاور کے علاقہ تہکال پایان میں رہائشی گھر میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقہ تہکال پایان میں رہائشی گھر میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔
ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی نعشیں نکالی۔ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔ مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھواں کی وجہ سے ہوئیں ہیں ۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت سراج عمر 55 سال،سراج کی اہلیہ عمر 40 سال،حنایا عمر 9 سال ، ،حریرہ عمر 11 سال ،منہال عمر 3 سال اورحسنین عمر 4 سال شامل ہیں ۔








