پشاور۔ 18 دسمبر (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی پی ٹی آئی کے وکلاء، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ پہلے درخواست کو ٹھیک ہونا چاہئے، ایک قومی مسئلے کیلئے کیس ہے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔