پشتون قوم کی روایات واقدار نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہیں، شہریار خان آفریدی

309

اسلام آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشتون قوم کی روایات، اقدار، ثقافت،حجرہ، مہمان نوازی وہ بنیادی ستون ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اس میراث کو عملی طور پر اپنانے میں اہم کردار ادا کریں اور اگلی نسل کو منتقل کرنے کا ذریعہ بنیں۔