پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد ,پشتون ثقافت وزیر علی بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کے موقع اپنے پیغام مین کہا کہ بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے، انہون نے کہا کہ پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں،انہون نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور …
پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد ,پشتون ثقافت وزیر علی بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کے موقع اپنے پیغام مین کہا کہ بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے، انہون نے کہا کہ پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں،انہون نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے،
پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہون نے کہا کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،انہون نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام ہے۔








