پشین۔ 15 جنوری (اے پی پی):پشین سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکےسرخاب کاریز میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی رانا معروف عثمان کے ہدایت پر سی آئی اے انچارج آئی پی محمد اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ سرخاب کاریز میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو عدد ٹی ٹی کوپ ،ایک عدد ٹی ٹی پستول اور تین کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان عبداللہ اور جمعہ گل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔