خانیوال۔ 18 دسمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے پلاسٹک اشیاء کے استمعال کی پابندی بارے نئی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت پلاسٹک اشیاء بنانے، تقسیم اور ری سائیکل کرنے والوں کی ای پی اے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی-ادارہ تحفظ ماحول نے پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز کنزیومرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔
کلیکٹرز اور ری سائکلرز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رجسٹریشن مہم 18 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔رجسٹریشن کیلئے پورٹل EPD Punjab کی ویب سائٹ (epd.punjab.gov.pk) پر دستیاب ہے۔
رجسٹریشن بارے مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1373 پر بھی کال کی جاسکتی ہے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ بنانا،فروخت کرنا ہے۔