پلاننگ کمیشن میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا کمزور نظام ہمیشہ پی ایس ڈی پراجیکٹس پر عملدرآمد میں تاخیر کا باعث بنتا ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر

55

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (پی اینڈ ای) کا کمزور نظام ہمیشہ پی ایس ڈی پراجیکٹس پر عملدرآمد میں تاخیر/غیرفعالیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اخراجات، لاگت میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ضیاع ہوتا ہے، اس لئے ہمیں نگرانی کے مجموعی عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سپارکو کے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی سیل کے پلاننگ کمیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ویب پورٹل کی پیشرفت کے بارے میں معلومات پر مبنی رپورٹنگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقیلی، ممبر سپارکو ظفر اقبال، ممبر ایم اینڈ ای، ایڈیشنل سیکرٹریز، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، جیو اسپیشل ٹیکنالوجی سیل رفعت شمشاد، اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سپارکو ریئل ٹائم پراجیکٹ کے بارے میں پہلی بار معلومات فراہم کر رہا ہے اور ہر چار دن بعد وہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پراجیکٹ کی پیشرفت دیکھے گا۔سپارکو نے حال ہی میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایک ویب جی آ ئی ایس پورٹل تیار کیا ہے اور منصوبہ بندی کمیشن کو کامیابی سے دکھایا ہے۔

وزیر نے سپارکو کو سیٹلائٹ اور جی آئی ایس ڈیٹا اینالیٹکس، جیو ٹیگ فیلڈ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پراجیکٹس کے حقیقی وقت پر عملدرآمد کی پیشرفت کے ذریعے اس کوشش کا حصہ بننے پر سراہا۔ فورم نے مؤثر نگرانی کے لئے نظام کو مزید بہتر بنانے اور پلاننگ کمیشن کے نظام کے ساتھ انضمام کی تجویز دی۔