سرینگر ۔ یکم نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے رہموہ میں بھارتی فورسز نے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروںنے علاقے میں مجاہدین کی تصاویر والے بینرز ہٹانے اوراہلکاروں کی طرف سے توڑ پھوڑ کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہو گئے