پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ۔نیشنل لوکسٹ کنٹرول

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول (این ایل سی سی) کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔ این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محکمہ فوڈ، سیکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول (این ایل سی سی) کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔ این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محکمہ فوڈ، سیکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 168635 ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل جبکہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 144 ہیکٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔ این ایل سی سی کے مطابق 6 ماہ میں 1131580 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔

مزید خبریں