پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 133گیس کنکشن منقطع،17 ملین روپے سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے،ترجمان

180
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 133گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ418انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکئے گئے،گیس چوری میں ملوث افراد پر 17ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر5 کنکشن منقطع کئے جبکہ38انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور5.805ملین روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر9، گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا جبکہ22انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ کئے گئے۔اسی طرح ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے اور کمپریسر کے استعمال پر3کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ3انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور انہیں38ہزارروپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 17کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 72انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے7گیس کنکشن منقطع کیے ۔ مردان میں گیس کے براہ راست استعمال اور11 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے جبکہ100انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، ریجنل ٹیم نے گیس چوری پر 6لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائدکئے۔اسی طرح سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع جبکہ 9.061ملین کے جرمانے عائد کئے گئے۔

سرگودھا میں یجنل ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر3گیس کنکشن منقطع جبکہ47انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے اور 96 ہزارروپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 44انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے،6میٹر غیر قانو نی طور پر استعمال کرنے اورکمپریسر کے استعمال پر 2میٹرز منقطع کئے گئے۔