پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تصویری نمائش اور ریلی کا انعقاد

128
Kashmir Exploitation Day

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تصویری نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تصویری نمائش کا مقصد کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کو اجاگر کرناتھاجس کاافتتاح فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد نے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 5 اگست 2019کو بھارت نے کشمیریوں کے مستقبل پر وار کیا اور ظلم و بربریت کا نیا دور شروع کیالیکن کشمیر ی شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور بھارت کو اپنے زیر قبضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔بعدازاں پنجاب آرٹس کونسل سے اسسٹنٹ کمشنرفیصل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران رضا اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پرپنجاب کونسل آرٹس کونسل فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام اسد حیات،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک آفیسر مہوش بدر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرڈاکٹر عالیہ عاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔