پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراءخصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے، وزیراعظم عمران خان

94

اسلام آباد ۔ 14 مارچ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراءخصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے فیصلہ کو سخت مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراءخصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوشحال ہو جائے تو شاید یہ قابل فہم ہو مگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔