پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔ 261 رحیم یار خان سے آزاد امیدوار جام امان اللہ 42ہزار429 ووٹ لے کر کامیاب

126
Jam Amanullah
Jam Amanullah

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔ 261 رحیم یار خان سے آزاد امیدوار جام امان اللہ 42ہزار429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم محمد ارتضےٰ 23 ہزار637 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح 50.49فیصد رہی۔