پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے ضلع بھرمیں نیشنل ریزیلنس ڈے بھرپور جذبے سے منایا

181
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے ضلع بھرمیں نیشنل ریزیلنس ڈے بھرپور جذبے سے منایا

اوکاڑہ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع بھر میں 8اکتوبر2005ء کے ہولناک زلزلے میں زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کی یاد میں نیشنل ریزیلنس ڈے منایا۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں شعور آگاہی کو بیدار کرنا ہے کہ حادثات سے نبرد آزما ہونے سے قبل ہم کس طرح کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس سلسلے میں سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسراوکاڑہ ظفراقبال نےکی جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل،میڈیا کوارڈینٹرعدنان بشیر، ریسکیورز،سول سوسائٹی کے افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد ریسکیو1122 نے اپنی ڈیزاسٹرںٹیموں کو تیارکیا بلکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انسراگ (INSARAG) کے ساتھ سرٹیفائیڈ کروا کر ساؤتھ ایشیا کی پہلی ٹیم بننے کا اعزازحاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اس قابل ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتیں ہیں جن کا عملی مظاہرہ ترکی میں آنے والے زلزلے اور حالیہ سیلاب میں بھی کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گھر کے ہر فرد کو چا ہیئے کہ ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، ریسکیوکیڈٹ کوراور پاکستان لائف سیور پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں فوری طورپر خون کو روکنے اور بیہوش ہونے کی صورت میں سی پی آر کرنے کے بارے میں آگاہی لیکچرز لیں اور محفوظ معاشرہ کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ریزیلنس ڈے کے حوالے سے مکہ لیب تحصیل روڈ اوکاڑہ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور، الخدمت ویلفئیر کونسل رینالہ خورد اورالمدینہ ہسپتال رینالہ خوردمیں آگاہی سیمنیارز اور واکس کا اہتمام بھی کیا گیا۔