پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق،1353 زخمی

82
Rescue 1122

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1302ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق،1353زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 570 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔783 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئےلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق264 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت278 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد94 حادثات میں 99 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 76حادثات میں 76 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔