پنجاب بھرمیں 1443ٹریفک حادثات، 37افراد جاں بحق،1696زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

نجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1443ٹریفک حادثات میں 37افراد جاں بحق اور1696زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1443ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 704شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ992معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1443ٹریفک حادثات میں 37افراد جاں بحق اور1696زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1443ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 704شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ992معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 964ڈرائیورز،74کم عمرڈرائیور،589مسافراور180پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت334متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد104حادثات میں 118متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 91حادثات میں 101متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔