پنجاب بھرمیں 1535ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1659زخمی ہوگئے

116
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1535ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 703افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔956معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 864ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور،611مسافراور193پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ313ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت329متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد107حادثات میں 120متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان102حادثات میں 110متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1668متاثرین میں 1346مرد اور322خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1405موٹرسائیکل،84آٹورکشے،144کاریں،32وین12مسافر بسیں،24ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔