پنجاب بھر میں1103ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 1223زخمی ہو گئے

78

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1103 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 1223 زخمی ہو گئے، ترجمان ریسکیو نے اتوار کے روز جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1103 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،

ان حادثات میں 568 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 655 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، اس دوران سب سے زیادہ 276 ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 319 افراد متاثر ہوئے۔