گوجرانوالہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انتظامی پوسٹوں پرتعیناتی کیلئےامیدواروں کےانٹرویوزکمشنرآفس میں ہوئے،صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن محمد فرحت’ایڈیشنل کمشنرکوآرڈی نیشن محمد شفیق’اے ڈی سی ریونیو شبیرحسین بٹ’ڈائریکٹرزسکول ایجوکیشن محمد افضل شاہد،ڈاکٹرمختاراحمد’سی ای اوایجوکیشن گوجرانوالہ سلطان احمد پینل میں شامل تھےڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران’ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے انٹرویو کیلئے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے گوجرانوالہ’ سیا لکوٹ’ گجرات’ حافظ آباد
منڈی بہائوالدین ناروال’ وزیر آباد سے 30امیدوار شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے میرٹ کو فروغ دینے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، جامع میکنزم کے تحت قابل ایجوکیشن مینجرز کے تقرر سے ایجوکیشن سیکٹر میں میرٹ کا بول بالا ہو سکے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب سکولوں میں سہولیات کو بہتر بنانے، انرولمنٹ میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، سکول کونسل کے ذریعے فنڈز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ میرٹ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران، ڈسٹرکٹ افسران کے تقرر سے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔