پنجاب حکومت سے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے کسان جلد اپنا کارڈ بنوائیں ، محکمہ زراعت

1432
Kisan Card
Kisan Card

سمبڑیال۔ 26 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی حاصل کرنے کےلئے کسان جلد از جلد اپنا کارڈ بنوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کسان کارڈ بنوائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کسان خوشحال پنجاب خوشحال کے ویژن کے تحت سبسڈی کا مرحلہ شروع کیا ہے جس کے تحت گرین ٹریکٹر سکیم ،کھاد ، بیج، زرعی آلات پر سبسڈی اور بلا سود زرعی قرضہ جات کی فراہمی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سکیمیں صرف اور صرف کسان کارڈ رکھنے والے کاشتکاروں کےلئے ہیں، کسان کارڈ کی رجسٹریشن کےلئے ابھی اپنے موبائل فون سے سپیس پی کے سی اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج بھیجیں آپکا کارڈ رجسٹر ہوجائے گا ۔یاد رہے کہ 2021-22 میں بنائے گئے کارڈ قابل قبول نہیں ہوں گے۔