صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ دورہ علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کا پیغام ہے۔
پنجاب حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ،صوبائی وزیر تعلیم

مزید خبریں
عارف والا 16 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ دورہ علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کا پیغام ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارفوالا میں انتظامات کے جائزہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا تمام انتظامات کو فول پروف بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عارف والا آمد کے موقع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم "نواز شریف”اسکول ایمیننس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔وزیر تعلیم کے دورے کے دوران انکے ہمراہ ایم این اے رانا ارادت شریف خان اور رانا احمد حسن خاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے سوسائٹی میں کیے گئے سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔








