پنجاب حکومت کا سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں ملنے والی مالی امداد کے فیملی پیکج میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

Punjab Govt
Punjab Govt

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں ملنے والی مالی امداد کے فیملی پیکج میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق فنانس پنجاب ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سروس رول (اے۔17)کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کا کوئی ایک بچہ گریڈ 1 تا 11 کی سرکاری نوکری حاصل کر سکتا تھا۔

گزشتہ روز محکمہ فنانس پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کو اب 16 لاکھ کی بجائے 50 لاکھ ملے گا۔

گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو اب 19 لاکھ کی بجائے 75 لاکھ ملے گا۔گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کو اب 22 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ ملے گا۔ گریڈ 16 تا 17 کے ملازمین کو اب 26 لاکھ کی بجائے ڈیڑھ کروڑ ملے گا۔اسی طرح گریڈ 18 تا 19 کے ملازمین کو اب 34 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ ملے گا۔ جبکہ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کو اب 40 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ ملے گا۔