اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نجاب حکومت کو اتحادیوں سے سے کوئی مسئلہ نہیں، نئی حکومت کو بہت سے چینلجز کا سامنا ہوتا ہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کا اپنا ایک منشور ہوتا ہے اور جس پر وہ عمل پیرا ہے ، حکومت ملک اور عوام کے لئے کام کررہی ہے جبکہ اتحادی جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اتحاد بنتے ہیں تو مسائل بھی اسی نوعیت کے ہوتے ہیں ،پنجاب حکومت کو اتحادیوں سےکوئی مسئلہ ہےنہ خطرہ ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اتحادیوں کو وفاقی حکومت سے شکوہ ہے ۔ اتحادی ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل حل ہوں گے دوسرا آپشن کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف مافیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا انتہائی مصروف شیڈول ہوتا ہے ،چوہدری برادران نے ہمیشہ ملک کے لئے سیاست کی ہے، ملک اور ہم پر مشکل وقت ہے چوہدری برادران ساتھ دیں۔