اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان(ڈی اے جی پی) نے پنجاب حکومت کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سمیت مختلف سرکاری شعبہ کی کمپنیوں،اداروں اور منصوبوں کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔پیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محکمہ میٹرو بس منصوبہ ملتان، راولپنڈی،لاہور، اورنج لائن میٹرو ٹرین سول ورکس،پاکستان کرکٹ بورڈ،پاکستان سپر لیگ کے آڈٹ سمیت …
پنجاب حکومت کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سمیت مختلف سرکاری شعبہ کی کمپنیوں،اداروں اور منصوبوں کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے‘آڈیٹر جنرل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان(ڈی اے جی پی) نے پنجاب حکومت کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سمیت مختلف سرکاری شعبہ کی کمپنیوں،اداروں اور منصوبوں کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔پیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محکمہ میٹرو بس منصوبہ ملتان، راولپنڈی،لاہور، اورنج لائن میٹرو ٹرین سول ورکس،پاکستان کرکٹ بورڈ،پاکستان سپر لیگ کے آڈٹ سمیت سرکاری شعبہ کے مختلف منصوبوں اور محکموں کا آڈٹ پہلے ہی مکمل کر چکا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت کا میگا منصوبہ ہے جس کا پی سی ون 162.628 ارب روپے (1.626 بلین ڈالر)کا منظور ہوا اور اس منصوبے کو محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈٹ پلان میں جائز ترجیح اور اہمیت دی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب سے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا آغاز ہوا ہے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن منصوبے کے الیکٹریکل اور مکینیکل حصہ کی شیڈول کے مطابق عملی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ کی طرف سے فراہم کرد معلومات کے مطابق الیکٹریکل اور مکینیکل حصہ کا تقریبا 20سے30فیصد کام نا مکمل ہے جبکہ الیکٹریکل اور مکینیکل حصہ کے مالی اخراجات 45-55 فیصد تک جا چکے ہیں۔تاہم آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے الیکٹریکل اور مکینیکل حصہ کے آڈٹ کو شامل کیا ہے،جس کا تخمینہ لاگت پی سی ون کے تحت 922.5 ملین ڈالر لگایا گیا ہے اور یہ منصوبہ موجودہ آڈٹ پلان میں بھی شامل ہے۔








