لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پنجاب کے18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے،اس سلسلہ میں معاہدے پر دستخط سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے کئے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18شہروں میں ایئر کوالٹی انڈکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر فنکشنل ہوں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملتان،بہاولپور،سرگودھا،رحیم یارخان،مظفرگڑھ،ساہیوال،جھنگ،ا ٹک، حسن ابدال،ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہونگے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔