پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھکر سے ثناءاللہ مستی خیل، سید اکبر نوانی اور امیر محمد خان، بہاولنگر سے غفار وٹو اور فدا وٹو ، مظفر گڑھ سے عبدالحئی دستی شامل اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا …

پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
بھکر سے ثناءاللہ مستی خیل، سید اکبر نوانی اور امیر محمد خان، بہاولنگر سے غفار وٹو اور فدا وٹو ، مظفر گڑھ سے عبدالحئی دستی شامل

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھکر سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جبکہ بھکر سے اراکین پنجاب اسمبلی سید اکبر نوانی اور امیر محمد خان نے کپتان کے قافلہ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی غفار وٹو اور رکن صوبائی اسمبلی فدا وٹو نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ مظفر گڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالحئی دستی بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا خیرمقدم کیا ہے۔