پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے مجموعی طور پر 16,326 فوڈ پوائنٹس چیک کیے

119
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری، 760 لیٹر ملاوٹی دودھ،25 کلو ایکسپائرڈ آئٹمز اور 10 کلو گرام مصالحہ جات تلف

بھکر۔ 08 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ سال 2024 میں بھکر فوڈ اتھارٹی نے مجموعی طور پر 16,326 فوڈ پوائنٹس چیک کئے، جن کے نتیجے میں فوڈ بزنس آپریٹرز کو 7,565 اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ خوراک کے ناقص معیار اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1,748 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 8,251,000 روپے رہی۔

ناقص خوراک اور ملاوٹ کے خلاف سخت اقدامات کے تحت 11 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 21 فوڈ مالکان کو اصلاحات یقینی بنانے تک عارضی طور پر بند کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی ریسورس اینڈ لائسنسنگ ونگ نے سال بھر میں 1,558 ای-لائسنس جاری کیے اور انفورسمنٹ کے تحت 17,620,000 روپے کی وصولی کی۔ناقص معیار کی بنا پر 18,500 لیٹر دودھ ضائع کیا گیا،

جبکہ 605 افراد کو 1,582,500 روپے جرمانہ کیا گیا۔مردہ اور ناقص معیار کا 917 کلوگرام گوشت تلف کیا گیا، جبکہ 6 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔