پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی کارروائی، 7 من مضر صحت گوشت برآمد

109
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری، 760 لیٹر ملاوٹی دودھ،25 کلو ایکسپائرڈ آئٹمز اور 10 کلو گرام مصالحہ جات تلف

بھکر۔ 02 فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے گوشت سپلائی کرنے والی 2 گاڑیاں پکڑ کر مقدمات درج کر لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ جیل اور دجل چیک پوسٹ کے قریب ناقص گوشت سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ لیا جبکہ 7 من سے زائد گوشت کو موقع پر تلف کر دیا۔

دونوں گاڑی مالکان کیخلاف ایف آئی آر فوڈ اتھارٹی نے درج کروا دی۔ ویٹنری ڈاکٹر نے گوشت کو ناقص اور انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ گوشت باسی اور اس کا رنگ بھی پیلا تھا۔