قصور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مصطفی آبادکے علاقے میں واقع فیک بیورج پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا اور 500 لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی کوکاکولا اینڈ ڈیو بوتلیں تلف کر کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ آراو پلانٹ، واٹر ٹینک،فیلنگ مشین، کیمیکلز، نیلے ڈرم،گیس سلنڈر، کوکا کولا لیبل اور مختلف برانڈ کی جعلی بوتلیں ضبط کر لیں ہے۔
پانی میں کیمیکلز اور سکرین ڈال کر بیوریج جیسا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی راؤ عبید الرحمن کے مطابق کیمیکلز سے تیار شدہ جعلی بیوریج کو فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی کولڈ ڈرنک کو موقع پر تلف کر کے یونٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔\