اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ مہینے ( مارچ ) میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملاوٹ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 7 فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے جبکہ اس عرصہ میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ملاوٹ زدہ 18 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کیا گیا۔ماہ مارچ میں ناقص انتظامات اور ملاوٹ کرنے والوں کومجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ شہری ملاوٹ مافیاءکیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579032