کہوٹہ۔ 15 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہوٹہ پولیس کے ہمراہ جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر پیپسی کولا، سیون اپ کے ہزاروں ڈھکن ، خالی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے لوڈر رکشہ قبضہ میں لے لیا۔
کہوٹہ شہر کوٹلی لنک روڈ میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد پولیس نے تالے توڑ کر محکمہ فوڈ کی ٹیم کے سا تھ جا کر آپریشن کیا۔ محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیم اور پولیس انسپکٹر سردار عنصر نے کئی گھنٹے انتظار اور بار بار فون کرنے کے باوجود فیکٹری مالکان کے نہ آنے پر مین دروازے کے تالے شہریوں و تاجران کی موجودگی میں توڑ کر کمروں میں داخل ہو گئے اندر موجود لوڈر گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی۔